Those resorting to protest won't succeed, says Nawaz Sharif

 احتجاج کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، نواز شریف


By - News Beat



لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر ہفتے کو پاکستان روانہ ہوگئے۔


 ڈاکٹر عدنان اور جنید صفدر بھی ان کے ہمراہ رہے ہیں۔


 پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔


 نواز شریف 26 اکتوبر کو برطانیہ پہنچے تھے، وہ برطانیہ پہنچنے کے دو روز بعد امریکا روانہ ہو گئے۔


 سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ 12 نومبر کو یورپ کے دورے سے واپس لندن پہنچے تھے۔


 نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے رکاوٹ نہ ڈالی تو بہتری لائیں گے۔


 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی بدنامی کے سوا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے قمر باجوہ اور فیض حمید کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا نہیں کیا۔


 نواز شریف نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو عدلیہ کی ملی بھگت سے عہدے سے ہٹایا گیا۔


 انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے بدترین مظالم کا سامنا کیا ہے۔"


 سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اشارے بتاتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی بحران کی دلدل سے نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔


 مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستانی عوام کی معاشی پریشانیوں کو جانتی ہے اور وہ انہیں بجلی کے مہنگے بلوں اور مہنگائی سے نجات دلائے گی۔